سنگاپور: (روزنامہ دنیا)19 گھنٹے کی دنیا کی طویل ترین پرواز اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے، طیارہ تقریباً اُنیس گھنٹے تک نان سٹاپ پرواز کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طویل ترین پرواز کیلئے طیارہ سنگاپور ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گا جس کی منزل امریکی ریاست نیویارک ہوگی، اس پرواز کا دورانیہ 18 گھنٹے 40 منٹ ہوگا جسے دنیا کا طویل ترین سفر قرار دیا گیا ہے۔
سنگاپور کے چیانگ ایئرپورٹ سے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے اس روٹ میں یہ پرواز 8287 ناٹیکل میل کا سفر طے کرے گی، یہ پرواز آئندہ ماہ 9 نومبر سے اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سنگاپور ایئرلائنز امریکی ریاست نیوجرسی تک جاتی ہے جس کا فاصلہ 8285 ناٹیکل میل بنتا ہے۔ قطرائیرویز دوحہ سے آکلینڈ کے درمیان 9 ہزار میل کی نان سٹاپ پرواز چلا رہی ہے جس کے باعث اسے بھی طویل پرواز اڑانے کا اعزاز حاصل ہے۔