واٹس ایپ پر غیر ضروری پیغامات سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پانے کا فیچر متعارف

Published On 21 October,2020 01:14 pm

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے غیر ضروری پیغامات سے چھٹکارا پانے کیلئے فیچر متعارف کروا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے آزمائشی طور پر اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.20.201.10 استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایسے پیغامات جو پریشانی کا باعث بنیں یا غیر ضروری ہوں سے نجات پانے کا فیچر فراہم کر دیا ہے جو صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

فیچر کو آلویز میوٹ کا نام دیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف جس نمبر کو ایک بار میوٹ کرے گا تو اس کو دوبارہ میسج نہیں آئے گا۔ آزمائشی مرحلہ کامیاب ہوا تو یہ فیچر تمام صارفین کیلئے مہیا کر دیا جائے گا۔

صارفین اس فیچر کی مدد سے کسی گروپ سے آنے والے پیغامات بھی ہمیشہ کیلئے میوٹ کر سکیں گے، فی الحال واٹس ایپ پر کسی گروپ کو ایک سال تک میوٹ کرنے کی سہولت حاصل ہے تاہم نئے فیچر سے صارفین غیر ضروری پیغامات سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی۔