سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ کی فراہمی، حکومت کا ہنگامی طور پر منصوبوں کا پلان

Published On 16 October,2020 08:34 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امین الحق نے ایسے سیاحتی مقامات کی تفصیلات طلب کی ہیں جہاں سیاحوں کی آمدورفت زیادہ ہے تاکہ وہاں انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے ہنگامی طور پر منصوبوں کا آغاز کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر براڈ بینڈ سروس کی فراہمی کا منصوبہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن اور ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزارت کی کوشش ہے کہ ان علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر براڈ بینڈ سروس فراہم کی جائے۔ سروس فراہم کرنے کے لیے یونیورسل سروس فنڈ میں رقم فراہم کرنے والےٹیلی کام آپریٹر جیسے زونگ، یوفون موبی لنک وغٖیرہ ہی میں سے انتخاب کیا جائے گا اور ٹینڈر کے ذریعے کمپنی کا انتخاب کیا جائے گا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق اس مقصد کے لیے وزیراعظم کے سیاحت کے فروغ کے ویژن کے تحت ایک پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے۔