بیجنگ: (ویب ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ موبائل فون مشہور چینی کمپنی ون پلس کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے صرف 39 منٹ میں چارج کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گئا ہے کہ اس فون کو یورپ میں 20 اکتوبر جبکہ امریکا میں 23 اکتوبر سے صارفین کیلئے پیش کر دیا جائے گا تاہم دیگر خطوں میں اس کی دستیابی کیلئے کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔
ون پلس 8 ٹی ماڈل کی قیمت 599 یورو جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج والے ورژن کی قیمت 699 یورو رکھی گئی ہے۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ ون پلس 8 ٹی کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جبکہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا 123 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونو کروم کیمرے فون کا حصہ ہیں۔ فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔
اس فون میں 6.55 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جو ون پلس 8 سے بہتر جبکہ ون پلس 8 پرو کے برابر ہے۔