تھائی لینڈ: (روزنامہ دنیا) کچھ مرچیں واقعی بہت تیز ہوتی ہیں جبکہ بعض مرچیں صرف دیکھنے میں تیز نظر آتی ہیں ورنہ ان کا ذائقہ اتنا مرچوں والا نہیں ہوتا۔
اب یہی بات معلوم کرنے کیلئے تھائی لینڈ کے سائنس دانوں نے ایک آلہ ایجاد کرلیا ہے جسے سمارٹ فون سے منسلک کر کے مرچوں میں تیزی کا پتا لگایا جاسکتا تھا۔ یہ آلہ جسے چلیکا پوڈ کا نام دیا گیا ہے۔
تھائی لینڈ کی پرنس آف سونگکلا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر وارا کورن لمبٹ اور ان کے ساتھیوں نے ایجاد کیا ہے جس مرچ کی شدت معلوم کرنی ہو، اسے خشک کر کے ایتھنول والے محلول میں ڈال کر خوب اچھی طرح ہلایا جاتا ہے اور مائع کا صرف ایک قطرہ آلے کی پٹی پر رکھ دیا جاتا ہے۔
مرچوں میں مرچ کی وجہ بننے والا مرکب کیپسیسین الیکٹرون خارج کرتا ہے جنہیں یہ آلہ برقی رو کی صورت میں محسوس کرلیتا ہے، کرنٹ جتنا زیادہ ہوگا، کیپسیسین کی مقدار اتنی ہی زیادہ ہوگی۔