ناسا نےمریخ پر مشن اترنے کی حیرت انگیز ویڈیو جاری کر دی

Published On 23 February,2021 03:50 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) ناسا نے مریخ پر اپنے پرسیورینس مشن کی لینڈنگ کی حیرت انگیز ویڈیو جاری کر دی۔

ناسا کی جانب سے پرسیورینس مشن کے مریخ پر اترنے کی ویڈیو اور آڈیو جاری کر دی گئی جس میں سرسراہٹ کی آواز مریخ پر چلنے والی ہلکی ہوا کی ہے۔ آواز مشن نے اترتے وقت ریکارڈ کی۔

تین منٹ سے زائد کی ویڈیو پیرا شوٹ کھلنے اور مریخ پر دھول کے بادلوں کی ہے۔ ناسا حکام کا کہنا ہے کہ اس میں کئی قسم کے کیمرے لگے ہیں اور مشن مریخ پر ٹھیک کام کر رہا ہے۔
 

Advertisement