کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا کی وب سے مشہور ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جسے ‘’ڈاؤن لوڈ فاریو’’ کا نام دیا گیا ہے۔
نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر دنیا کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے دستیاب ہوگا جبکہ آئی او ایس ڈیوائسز پر بھی بہت جلد اس کی آزمائش کرنے کی بات کی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نیٹ فلیکس کے اس نئے فیچر کو کھولنے کیلئے اینڈرائیڈ صارفین ایپ اوپن کرکے ڈاؤن لوڈز میں جائیں اور ڈاؤن لوڈ فار یو ٹرن آن کردیں۔
یہ نیا فیچر آٹومیٹک طریقے سے کام کرتے ہوئے مخصوص فلموں یا شوز کو فون یا موبائل ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہے۔ تاہم یہ فائلیں اس وقت ڈاؤن لوڈ ہوں گی جب ڈیوائس وائی فائی سے کنکٹ ہوگی اور موبائل ڈیٹا پر یہ فیچر کام نہیں کرے گا۔