سام سنگ کا نیا سستا ترین گلیکسی فون پاکستان میں متعارف

Published On 24 February,2021 07:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے سستا ترین فون پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔ اسے گلیکسی اے 02 کا نام دیا گیا ہے۔

سام سنگ کا یہ نیا فون تھری جی بی ریم اور بتیس جی بی سٹوریج کیساتھ 17799 ہزار روپے جبکہ چونسٹھ جی بی والا ورژن 19799 روپے میں صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

اس کو صرف دو مختلف رنگوں کالے اور نیلے رنگ میں پاکستانی صارفین کیلئے بنایا گیا ہے۔ ڈوئل سم سپورٹ اور ہیڈ فون جیک بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

گلیکسی اے 02 میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو 2 سے کیا گیا ہے۔ اس کے اندر 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 7.75 چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

سام سنگ کے نئے فون کے پچھلے حصے میں 13 میگا پکسل جبکہ مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا موجود ہے، جبکہ گلیکسی اے 02 ایس میں ان دونوں کے ساتھ ایک 5 میگا پکسل کیمرا بھی موجود ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پل ایل سی ڈی ڈسپلے دیاگیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔


 

Advertisement