آسٹریلیا میں نئی قانون سازی، فیس بک اور گوگل خبروں کا معاوضہ ادا کریں گے

Published On 25 February,2021 08:57 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلوی پارلیمان نے تاریخی قانون منظور کر لیا ہے، اب گوگل اور فیس بک کو آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر انہیں معاوضہ دینا ہوگا۔

آسٹریلوی وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اداروں کو خبریں شائع کرنے کی محنت کا صلہ ملے گا۔ آسٹریلیا کی وزارت خزانہ ایک سال بعد قانون کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

خیال رہے کہ یہ قانون آسٹریلوی پارلیمنٹ نے کئی ماہ کی بحث کے بعد منظور کیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو میڈیا اداروں کی خبروں سے کمایا گیا منافع انہیں بھی دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا میں فیس بک کے مینجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلوی حکومت کے ساتھ مجوزہ قانون میں ترامیم کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد آسٹریلین نیوز پیجز چند دنوں میں بحال کر دیے جائیں گے۔
 

Advertisement