لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے افغان طالبان پر اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر تاحال پابندی نہیں لگائی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹویٹر استعمال کرتے ہوئے ہر کسی کو ان کے اصول و قواعد کی پابندی کرنا ہوگی۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کو ٹویٹر نے بتایا کہ افغانستان میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہاں لوگ ٹویٹر کا استعمال کرتے ہوئے مدد بھی مانگ رہے ہیں۔
ٹویٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی اپنے قواعد وضوابط کا اطلاق سب پر کرے گی اور ہر ایسے مواد کی نگرانی کرے گی جو اس کے نافذ کردہ قوانین کے خلاف ہو۔