دل کی دھڑکنوں پر نظر رکھنے والی سمارٹ شرٹ تیار

Published On 06 September,2021 01:37 pm

ہیوسٹن :(روزنامہ دنیا) امریکی سائنس دانوں نے لچک دار کاربن نینو فائبر استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی قمیص ایجاد کرلی ہےجو اپنے پہننے والے کے دل کی دھڑکنوں پر مسلسل نظر رکھ سکتی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ‘ذہین قمیص’ رائس یونیورسٹی کے ماہرین کی قیادت میں کئی امریکی جامعات کے اشتراک سے تقریباً دو سال میں تیار کی گئی ہے ۔ ریسرچ جرنل ‘‘نینو لیٹرز’’ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بال سے بھی زیادہ باریک، صرف 22 مائیکرومیٹر جتنی چوڑائی والے سات کاربن ریشوں کو ایک دوسرے کے گرد بل دے کر ان کے بنڈل بنائے گئے اور پھر ایسے تین بنڈلز کو آپس میں لپیٹ کر دھاگہ تیار کیا گیا۔

زگ زیگ پیٹرن کی طرز پر اس نینو فائبر دھاگے کو قمیص کے ساتھ سی دیا گیا، یہ قمیص کئی گھنٹوں تک اپنے پہننے والے کی دھڑکنوں کا ریکارڈ رکھ سکتی ہے ۔
 

Advertisement