8 سال بعد ضلع کرم میں انٹرنیٹ سروسز بحال

Published On 28 December,2021 09:42 pm

کرم:(دنیا نیوز)8 سال بعد ضلع کرم میں انٹرنیٹ کی 3Gاور4Gسروسز کو بحال کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی صورتحال کے جائزے کے بعد ضلع کرم میں ڈیٹا سروسز کو بحال کیا گیا ہے،سابق فاٹا کے 7میں سے 6اضلاع میں ڈیٹا سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔

سروسز کی بحالی سے علاقے کے مکینوں کو تعلیم، صحت، تجارت اور مواصلات سے وابستہ ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
 

Advertisement