اسلام آباد:(دنیا نیوز)سال 2021 کورونا وباء کے باوجود ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوا ،حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کی اجازت دینے پر حکومت نے صنعتکاروں کو مختلف ریلیف پیکجز دئیے جس کا ایکسپورٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
سال 2021 میں کورونا وباء نے دنیا بھر کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا،پاکستانی معیشت بھی انتہائی دباؤ کا شکار رہی تاہم ایکسپورٹرزنے انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی کامیابی کے پنجے گاڑ دئیے۔
پاکستان نے جولائی 2021 سے نومبر 2021 تک 12.344 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کی جس میں سے بڑا حصہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ہے۔
صنعتکاروں کا کہنا ہے انرجی سیکٹر پر حکومتی ریلیف کے باعث صنعتی پہیہ پوری طرح رواں ہوا ۔
صنعتکاروں نے بین الاقوامی مارکیٹ میں نئے کسٹمرز تلاش کرکے اربوں ڈالر کے نئے آرڈرز حاصل کئے ہیں جبکہ آرڈرز کی تیاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی 2ہزار ائرجیٹ لومز بھی ٹیکسٹائل اںڈسٹری کا حصہ بن چکی ہیں ۔
صنعتکاروں کا کہنا ہے مختلف حکومتی ریلیف پیکجز سے کپڑے کی پیداواری لاگت میں کمی آئی جس سے ایکسپورٹ آرڈز کی تیاری میں مدد ملی۔
سال 2021 ایکسپورٹرز کے لئے تو انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے، تاہم ڈالر اور بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ نے ملکی انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے، حکومت چھوٹی اںڈسٹری کو بھی ریلیف پیکج دے اور بجلی اور ڈالر کی قیمت میں کمی لے آئے تو آنے والا سال لوکل انڈسٹری کے لئے بھی صنعتی ترقی کا سال ثابت ہوسکتا ہے ۔