ٹک ٹاک نے پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کردیں

Published On 14 February,2022 09:30 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کردیں ۔

ٹک ٹاک نے 93 فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ہٹا دیا، 95 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی شکایت پر ہٹایا گیا، سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 60 لاکھ 19 ہزار سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں ۔

دنیا بھر میں کمیونٹی گلائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد ویڈیوز بلاک کیں، بلاک کی گئی 88 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا ۔

واضح رہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر ہے، ہٹائی گئی ویڈیوز 73 فیصد ہراسانی سے تعلق رکھتی تھیں اور 72 فیصد ویڈیوز نفرت انگیز رویے پر مبنی تھیں۔