آبدوز سے پرواز کرنیوالا دنیا کا پہلا کواڈ کاپٹر ڈرون تیار

Published On 14 June,2022 12:12 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسپیئریو اے وی نامی کمپنی نے ایک انوکھا ڈرون بنایا ہے جو سمندر کی گہرائی میں موجود آبدوز سے لانچ ہوتا ہے اور ہوا بند کیپسول کے ذریعے پرواز کر کے عملے کو فضا کی صورتحال سے آگاہ کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام تر خوبیوں کے باوجود آبدوز سمندر کے اوپر کی صورتحال جاننے سے قاصر رہتی ہے جو کئی مرتبہ بہت خطرناک ہو سکتی ہے۔ اب اسپیئریو اے وی کمپنی نے کئی ڈرون بنائے ہیں جن میں نائنو کس 103 سب سے جدید ایجاد ہے۔

یہ آبدوز سے لانچ ہونے کے بعد 45 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے اور 10 کلو میٹر علاقے کی جاسوسی کرسکتا ہے۔ نائنوکس 103 کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خاموش ڈرون ہے جس کے تھرمل اور بشری اشارے بھی زیادہ واضح نہیں ہوتے۔ اس میں بصری انفراریڈ سینسر کے علاوہ ہدف کی نشاندہی کرنے والا خودکار نظام بھی موجود ہے۔
 

Advertisement