مائیکروسافٹ کا ستائیس سال بعد ویب براؤزر 'انٹرنیٹ ایکسپلورر' کو بند کرنے کا اعلان

Published On 15 June,2022 01:16 pm

ریڈمونڈ: (دنیا نیوز) انٹرنیٹ ایکسپلورر آج سے کمپیوٹر سسٹم پر کام نہیں کرے گا۔ مائیکروسافٹ نے ستائیس سال بعد ویب براؤزر کو باضابطہ طورپر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

 کمپنی نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 1995 میں لانچ کیا تھا اور شروعات میں اسے ونڈوز نائنٹی فائیو میں اضافی فیچر کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

سال 2003 میں ویب براؤزر اپنے عروج پر تھا تاہم دیگرسافٹ وئیرزکے آنے سے انٹرنیٹ ایکسپلوررکی قدرمیں کمی ہوتی گئی۔ ویب براؤزرکے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنزومزاح کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Advertisement