اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت میں پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا معاملہ ٹوئٹر کے ساتھ اٹھا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانوں کے سرکاری اکاؤنٹس کی بحالی کے لئے ٹوئٹر سے رابطہ کیا گیا، بھارت میں پاکستانی سفارتخانوں، اہم شخصیات کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
PTA urges Twitter to reconsider its biased suppression of information & restore official Pakistani accounts for viewing in India.
— PTA (@PTAofficialpk) June 29, 2022
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹوئٹر اپنے متعصبانہ رویے پر نظر ثانی کرے اور بھارت میں سرکاری پاکستانی اکاؤنٹس کی بحالی کے حوالے سے قدم اٹھائے۔