کیلیفورنیا:(دنیا نیوز) دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل کے سربراہ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان کردیا۔
ایپل کے سربراہ ٹم کُک نے کہا کیہ پاکستان میں سیلاب ایک تباہ کن انسانی المیہ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
سی ای او نے مزید کہا کہ ایپل کمپنی ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں مدد فراہم کرے گی۔