لاہور: (ویب ڈیسک) گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ 2022ء میں پاکستانی عوام انٹرنیٹ پر کیا چیزیں تلاش کرتے رہے۔
گوگل نے 6 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کا اعلان کیا، جن میں ٹرینڈنگ سرچز، ریسیپی، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیک اینڈ گیجیٹ اور شخصیات شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق مقبول ترین سرچز میں ٹی 20ورلڈ کپ پہلے، ایشیا کپ 2022ء دوسرے نمبر پر رہا جبکہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں نسیم شاہ سرفہرست رہے، 2022ء میں عامرلیاقت سے متعلق خبروں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔
گوگل کے مطابق "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" گوگل پرتلاش کی جانے والی سب سے مقبول فلم ثابت ہوئی، مقبول ترین کھانوں کی ترکیبوں میں چکن اور پلاؤ پکانے کی ترکیبیں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں، ٹیکنالوجی کے شعبے میں وی 23 پہلے اور آئی فون پرومیکس 14 دوسرے نمبر پر رہا۔