نیٹ فلکس کے شریک بانی کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

Published On 20 January,2023 06:51 am

لاس اینجلس : ( ویب ڈیسک ) آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے شریک بانی ریڈ ہیسٹنگز نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ریڈ ہیسٹنگز نےکہا کہ وہ سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور سٹریمنگ سروس کا کنٹرول کمپنی کے سی او او گریگ پیٹرز اور ان کے دیرینہ کاروباری پارٹنر اور شریک سی ای او ٹیڈ سارینڈوس کے سپرد کر دیں گے۔

ہیسٹنگز ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر کام کریں گے اور سرینڈوس اور پیٹرز کے ساتھ چیف ایگزیکٹو کی اضافی ذمہ داری بھی سرانجام دیں گے۔

خیال رہے کہ نیٹ فلکس ویڈیو سٹریمنگ کی ایک امریکی بین الاقوامی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد لا تعداد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔

Advertisement