ایلون مسک کا ٹوئٹر پر ٹویٹ کے حروف کی تعداد سے متعلق بڑا اعلان

Published On 07 March,2023 07:23 am

کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) سپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کے لیے حروف کی تعداد کو بہت جلد 280 سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر پرائم ایگن نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ایلون مسک سے سوال کیا گیا کہ ڈیویلپر کمیونٹی اور میں پوچھنا چاہا رہے تھے کہ کیا آپ ٹویٹ میں کوڈ بلاکس کرنے کی سہولت کو شامل کر سکتے ہیں؟۔

سوال کے جواب میں مسک نے کہا کہ ہم تفصیلی ٹویٹس کو 10 ہزار حروف تک بہت جلد بڑھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مسک نے یہ اعلان امریکا میں ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو 4 ہزار حروف تک رسائی دینے کے ایک ماہ بعد کیا ہے، گزشتہ ماہ ٹوئٹر کی تاریخ میں حروف کی تعداد کو دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں ٹوئٹر کی جانب سے حروف کی تعداد کو 140 سے بڑھا کر 280 کیا گیا تھا۔