ٹوئٹر صارفین کیلئے عارضی طور پر نئی حد بندیاں متعارف

Published On 02 July,2023 08:11 am

سین فرانسسکو: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر صارفین کے لئے عارضی طور پر نئی حدبندیاں متعارف کرا دی گئیں۔

کمپنی مالک ایلون مسک کے مطابق بلیو ٹک والے تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہولڈر ایک دن میں 6 ہزار تک پوسٹ پڑھ سکیں گے جبکہ غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹس ہولڈر ایک دن میں 600 پوسٹ پڑھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوئٹر سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ نئے غیرتصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر ایک دن میں صرف 300 پوسٹ پڑھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کو ڈیٹا تک رسائی میں مشکل کا سامنا رہا تھا۔