کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) آئی فون صارفین نے تازہ ترین ایپل اپ ڈیٹ کو ڈیوائس کی بیٹری کا ’قاتل‘ قراردے دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر آئی فون صارفین نے نئی اپ ڈیٹ کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے، صارفین کے مطابق تازہ ترین iOS 16.5.1 (c) ریلیز ان کی ڈیوائس کی بیٹری کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
ایک صارف نے بتایا کیا کہ اپ ڈیٹ کے دوران ان کی بیٹری 77 فیصد سے صفر تک گر گئی۔
دیگرصارفین نے فون کے انتہائی گرم ہوجانے کے مسائل کی شکایت کی، ان میں سے ایک نے یہ بھی الزام لگایا کیا کہ فون کو زیادہ دیر تک ہاتھ میں رکھنے کے بعد ایسا محسوس ہوا جیسے ہاتھ جل گئے ہوں۔
ان مسائل کے بعد کچھ آئی فون صارفین آئی فون چھوڑ کر اینڈرائیڈ کی طرف رجوع کرنے کے متعلق سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ جو بھی خفیہ ترکیب اس نئی اپ ڈیٹ میں ڈالی گئی ہے، یہ ڈیوائس کی بیٹری کو مار رہی ہے، کیا یہ اس کو بند نہیں کر سکتے۔
آئی او ایس 16.5.1 (c) کو آئی پیڈ او ایس 16.5.1 (c) کے ساتھ ہی پچھلے ہفتے جاری کیا گیا تھا، کمپنی کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ ویب سائٹس کو صحیح طریقے سے ڈسپلے کرنے سے روکنے کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے جاری کی گئی تھی۔
یہ ریپڈ سکیورٹی رسپانس ایک نئی قسم کے ’منی‘ سافٹ ویئر ریلیز ہیں جو آئی پیڈ، میک اور آئی فون میں بڑے اپ ڈیٹس کے دوران آتے ہیں۔