نیویارک : ( ویب ڈیسک ) امریکی مصنوعی ذہانت کی تحقیقی لیبارٹری ’ اوپن اے آئی ‘ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے چیٹ جی پی ٹی ایپلی کیشن لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ نے 100 ملین فعال صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے اور صارفین کی یہ تعداد اب مزید بڑھے گی کیونکہ کمپنی نے اپنے کامیاب آغاز کے دو ماہ بعد چیٹ بوٹ کی ایپلی کیشن لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں صارفین کو ایپلی کیشن کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اپنے پیغام میں کمپنی نے بتایا کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی ایپلی کیشن اگلے ہفتے متعارف کرائی جائے گی۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین اپیلی کیشن کے لئے آج سے گوگل پلے سٹور میں پری آرڈر کرسکتے ہیں۔