نیویارک: (دنیا نیوز) نیٹ فلیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسورڈ شیئرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔
کریک ڈاؤن کا آغاز فروری میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور سپین سے شروع ہوا، نیٹ فلکس حکام نے بعد میں امریکا سمیت دیگر ممالک تک پاسورڈ شیئرنگ کیخلاف آپریشن میں توسیع کی۔
کریک ڈاؤن کے باعث اپریل سے جون 2023 میں نیٹ فلکس صارفین کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیٹ فلیکس اکاؤنٹ کو صرف ایک گھر میں شیئر کیا جا سکے گا۔