نیویارک : ( ویب ڈیسک ) اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) سیم آلٹ مین نے ورلڈ کوائن نامی نئی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی۔
رپورٹس کے مطابق سیم آلٹ مین نے بتایا کہ ورلڈ کوائن اس بات سے نمٹنے میں مدد کرسکتی ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے ذریعے معیشت کو کس طرح تبدیل کیا جائے گا جس کے مثبت معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔
ورلڈ کوائن پروجیکٹ کی بنیادی پیشکش اس کی ورلڈ آئی ڈی ہے، یہ ایک ایسا اکاؤنٹ ہے جو صرف حقیقی انسان ہی حاصل کرسکتے ہیں۔
ورلڈ کوائن پروجیکٹ کے 2 ملین صارفین ہیں اور پیر کو اس کے آغاز کے ساتھ ہی ورلڈ کوائن کے 20 ممالک کے 35 شہروں میں اوربنگ آپریشنز اپنا کام کررہے ہیں وہ لوگ جو کچھ ممالک میں سائن اپ کریں گے انہیں ورلڈ کوائن کا کرپٹو کرنسی ٹوکن ڈبلیو ایل ڈی ملے گا۔
ورلڈ آئی ڈی حاصل کرنے کے لیے خریدار ورلڈ کوائن کے اورب کا استعمال کرتے ہوئے ذاتی طور پر آئیرس سکین کرنے کے لیے سائن اپ کرتا ہے جو کہ چاندی کی گیند جو تقریباً باؤلنگ بال کے سائز کی ہوتی ہے۔
ایک بار جب اورب کا آئیرس سکین اس بات کی تصدیق کردیتا ہے کہ خریدار ایک حقیقی انسان ہے تو یہ اس کیلئے ایک ورلڈ آئی ڈی بنادی جاتی ہے۔
ورلڈ کوائن کے پیچھے سان فرانسسکو اور برلن میں قائم کمپنی ٹولز فار ہیومینٹی ہے۔