نیویارک : ( ویب ڈیسک ) چینی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک چین کی بنی اشیاء فروخت کرنے کے لیے امریکا میں ای کامرس پلیٹ فارم شروع کرے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹک اگست کے اوائل میں امریکا میں چین کی بنی ہوئی اشیاء فروخت کرنے کے لیے ایک ای کامرس پلیٹ فارم لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختصر ویڈیو ایپ چینی شاپنگ پلیٹ فارمز شین اور ٹیمو کی امریکی کامیابی کو نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور چین میں مینوفیکچررز اور تاجروں کی جانب سے اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور ترسیل کے لیے ذمہ دار ہوگی۔
یہ اطلاعی اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب TikTok کو ڈیٹا سکیورٹی سے متعلق خدشات پر امریکی حکام کی جانب سے سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔
قانون سازوں کی جانب سے ایک بل پیش کرنے کے بعد کمپنی امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے لڑ رہی ہے۔