اے آئی ٹیکنالوجی کا کارنامہ، روبوٹ سکول پرنسپل مقرر

Published On 22 October,2023 12:39 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے ایک سکول نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) روبوٹ ایبیگیل بیلی کو پرنسپل مقرر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویسٹ سسیکس کے کوٹیس مور سکول نے ہیڈماسٹر کو سکول چلانے میں مدد کرنے کیلئے ایبیگیل بیلی کی خدمات حاصل کی ہیں جو ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ڈویلپر کے ذریعے تیار کردہ چیٹ بوٹ ہے۔

اے آئی چیٹ بوٹ، زبانوں کا ترجمہ کرنے، تخلیقی مواد اور سوالات کے جوابات معلوماتی انداز میں ترتیب دینے کا اہل ہے۔

ہیڈ ماسٹر راجرسن نے میڈیا کو بتایا کہ روبوٹ کی سکول میں موجودگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کبھی بھی انسانوں سے مشورہ نہیں لیں گے۔

سکول انتظامیہ کے مطابق ’روبوٹ‘ یا ’چیٹ بوٹ‘ ان کی اور دیگر اساتذہ کی سکول کی پالیسیاں لکھنے سے لے کر نیورو ڈائیورس طلبا کی مدد کرے گا۔

اس روبوٹ کو نصب کرنے والا سکول ایک پرائیویٹ سکول ہے جو 4 سے 13 سال کی عمر کے مکس بورڈنگ اور ڈے سٹوڈنٹس کیلئے ہے، سکول مقامی برطانوی طلبہ سے سالانہ 32 ہزار پاؤنڈ تک فیس وصول کرتا ہے۔