سعودی عرب کی جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس "طمیہ" کیا ہے؟ جانئے

Published On 19 December,2023 08:36 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس ’طمیہ‘ نے الریاض اور مکہ مکرمہ سمیت جنوبی سعودی عرب میں خدمات کا آغاز کردیا۔

سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر فارس الروقی نے بتایا کہ "طمیہ" گاڑی ایک ایمفیبیئس ایمبولینس اور ریسکیو گاڑی ہے، اور یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی پہلی ایمبولینس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں موجود صلاحیتوں میں انتہائی دشوار گزار مقامات تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو اور ایمبولینس مشنز کو انجام دینے کی صلاحیت بھی، یہ روایتی ایمبولینس گاڑیوں کے بجائے ابتدائی طبی امداد اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے ضروری سامان سے بھی لیس ہے۔

فارس الروقی نے سعودی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں مزید بتایا کہ طمیہ کیچڑ یا پانی والے علاقوں یا ان علاقوں تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ اس میں بہ یک وقت دو مریضوں کو لے جانے کی صلاحیت ہے اور ڈرائیور سمیت 6 افراد کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے۔

سعودی عرب کی ہلال احمر اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی پہلی ایمفیبیئس ایمبولینس اور ریسکیو گاڑی جسے "طمیہ" کے نام سے جانا جاتا ہے نے الریاض اور مکہ مکرمہ کے شہروں کے ساتھ ساتھ جنوبی سعودی عرب اپنی خدمات شروع کردی ہیں۔ جلدہی یہ ایمبولینس سروس سعودی عرب کے دیگر شہریوں میں بھی دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال حج سیزن کے دوران "طمیہ" ایمبولینس سروس کا آغاز کیا تھا، جو 1444 ھ کے حج سیزن میں ایک کامیاب تجربہ ثابت ہوئی، اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس سروس کی مملکت کے مختلف علاقوں میں زیادہ رسائی کو یقینی بنایا جا سکے اور روایتی ایمبولینس سروس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔