بیجنگ:(دنیانیوز) ٹک ٹاک کی جانب سے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کو اس طرح ایپ کا حصہ نہیں بنایا جا رہا جیسا میٹا کی جانب سے انسٹا گرام میں کیا جا رہا ہے۔
مگر کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے تجربات ضرور کیے جا رہے ہیں، اب ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اے آئی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اے آئی آلائیو نامی فیچر صارفین کو کسی ساکت تصویر سے مختصر ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے، یہ فیچر ابھی ٹک ٹاک کے سٹوریز فیچر میں موجود ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایک تصویر پوسٹ کرنا ہوگی (ایپ کے ان باکس سے اس تک رسائی ممکن ہے) اور پھر نئے اے آئی آلائیو آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
یہ آپشن آپ کو میک دس فوٹو کم آلائیو پر لے جایا جائے گا جہاں مختلف تحریری پروموٹس پہلے سے موجود ہوں گی جن میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے یا آپ اپنی مرضی کے مطابق ہدایات دے سکتے ہیں، ان پروموٹس سے تصویر کسی دلچسپ مختصر ویڈیو میں تبدیل ہو جائے گی۔