کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایلون مسک کی سپیس ایکس کمپنی کے سٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام ہوگئی۔
ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے سٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائش پرواز کی گئی تاہم بدقسمتی سے اس بار بھی راکٹ اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا۔
سٹار شپ راکٹ نے پرواز کے 30 منٹ بعد ہی خلا میں اپنا کنٹرول کھو دیا اور طے شدہ وقت سے پہلے ہی راکٹ فضا میں داخل ہوا، جس کے بعد راکٹ بحر ہند میں پھٹ گیا۔
اس حوالے سے امریکی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سٹارشپ 9 ویں مشن کی بےضابطگی سے آگاہ ہیں، فی الحال اس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر بسانا چاہتے ہیں اور اس بارے میں وہ برسوں سے بات بھی کر رہے ہیں۔