گوگل نے جی میل صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Published On 19 August,2025 04:51 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) جی میل استعمال کرنے والے اینڈرائڈ صارفین کے لیے گوگل نے ایپلیکیشن میں دو بڑی اپ ڈیٹس متعارف کرائی ہیں جن میں مارک ایز ریڈ فیچر اور میٹریل 3 ایکسپریسیو ری ڈیزائن شامل ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق جون میں جب جی میل صارفین کو پہلی بار Material 3 ایکسپریسیو ڈیزائن انٹرفیس ملنا شروع ہوا، تو ان باکس میں ای میلز کی فہرست کو کنٹینرز میں رکھا گیا تھا، اور ساتھ ہی ایک نمایاں سوائپ ایکشن اینیمیشن بھی متعارف کروائی گئی تھی، یہ ڈیزائن چند صارفین کو ہی دستیاب ہوا تھا۔

اس اپ ڈیٹ کے تحت ہیمبرگر بٹن اور پروفائل سوئچر کو براؤزر سے ہٹا کر سرچ ویو کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت مل سکے، تاہم یہ نیا ڈیزائن ابھی تمام صارفین کے پاس دستیاب نہیں ہے۔

گوگل کے مطابق یہ تبدیلی ”سرچ ویو کو کھولنے کے لیے ایک نمایاں داخلی نقطہ فراہم کرنے“ کے لیے کی گئی ہے، خاص طور پر جب سرچ کسی پروڈکٹ کی کلیدی خصوصیت ہو، یہ نیا سرچ ایپ بار گوگل کیپ Google Keep میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔