پی ٹی اے کا پاس ورڈ سکیورٹی کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری

Published On 19 August,2025 08:54 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاس ورڈ سکیورٹی کے حوالے سے عوام کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی خدمات اور ای میل اکاؤنٹس کیلئے پیچیدہ پاس ورڈ ضروری ہے، ٹو فیکٹر تصدیق ضرور فعال کریں اور پاس ورڈ باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہیں۔

پاس ورڈ آپ کا پہلا دفاعی حصار ہے اسے مضبوط بنائیں، ایک مضبوط پاس ورڈ ہی ذاتی ڈیٹا کو محفوظ اور سائبر خطرات سے دور رکھتا ہے، ایک پاس ورڈ کو کئی اکاؤنٹس پر استعمال نہ کریں، ڈکشنری کے الفاظ اور تاریخ پیدائش جیسے کمزور پاس ورڈز سے اجتناب کریں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بڑے، چھوٹے حروف، اعداد اور خاص علامات ملا کر مضبوط پاس ورڈ بنائیں۔