کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے انسٹاگرام پر ٹیبز کی مختلف ترتیب کے ساتھ نئے مینو بار کی آزمائش سے متعلق اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے مینو بار میں ایپ کے دو مقبول فیچرز ریلز اور ڈی ایمز کیلئے مخصوص ٹیبز رکھے گئے ہیں، جن صارفین کا آزمائش کیلئے انتخاب کیا گیا ہے ان کے انسٹاگرام کے موجود مینو بار کو نئے لے آؤٹ سے بدل دیا جائے گا۔
نئے لے آؤٹ میں سرچ ٹیب کی جگہ ریلز اور ریلز کی جگہ سرچ ٹیب کو کر دیا جائے گا، جبکہ نئے پوسٹ ڈالنے کیلئے مختص ٹیب کو نئے ڈی ایمز کے ٹیب سے بدل دیا جائے گا، میٹا کی اس آزمائش میں دونوں ٹیبز کے درمیان تبدیلی کا آپشن رکھا گیا ہے۔
اس ٹیسٹ کے اعلان سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس قسم کی تبدیلیوں کی عادت ہونے میں وقت لگ سکتا ہے، اس لئے نیا لے آؤٹ فی الحال آپشنل رکھا گیا ہے۔