فیس بک الگورتھم میں تبدیلی، ناپسندیدہ ویڈیوز کو رپورٹ کرنا ممکن

Published On 09 October,2025 08:48 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فیس بک کے الگورتھم میں تبدیلی کی ہے تاکہ صارفین کو ویڈیوز کے انتخاب میں زیادہ کنٹرول حاصل ہو سکے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق میٹا نے اعلان کا کہنا ہے کہ اب صارفین ریلز ویڈیوز پر ’ناٹ انٹرسٹڈ‘ (not interested) کا آپشن استعمال کر کے ناپسندیدہ ویڈیوز کو رپورٹ کر سکیں گے، جس سے فیس بک الگورتھم ان کی پسند کے مطابق ویڈیوز دکھائے گا۔

اس کے علاوہ فیس بک کے ’سیو‘ (Save) فیچر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ صارفین اپنی پسندیدہ ریلز اور پوسٹس کو ایک جگہ محفوظ رکھ سکیں، نئی تبدیلیوں کا مقصد تازہ ترین ویڈیوز کو فروغ دینا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اب صارفین سکرول کرتے وقت 50 فیصد زیادہ وہ ویڈیوز دیکھیں گے جو اسی دن اپلوڈ ہوئی ہوں گی، فیس بک ریلز میں اے آئی پاورڈ سرچ تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ صارفین اپنے پسندیدہ موضوعات پر مزید مواد تلاش کر سکیں۔

مزید برآں ’فرینڈ ببلز‘ (friend bubbles) نامی نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کے دوست کون سی پوسٹس پسند کرتے ہیں اور اپنے دوستوں کو ذاتی پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں۔

یہ تمام تبدیلیاں صارفین کو فیس بک پر بہتر اور ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرنے کیلئے کی گئی ہیں۔