پاکستانی نوجوان کی اے آئی کمپنی ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز میں فروخت

Published On 27 October,2025 12:41 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان ریحان جلیل نے اپنی اے آئی سکیورٹی کمپنی ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز میں فروخت کر دی۔

این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے پاکستانی نوجوان ریحان جلیل کی اے آئی سکیورٹی کمپنی امریکی سوفٹ ویئر گروپ وی ام نے ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز یعنی 4 کھرب 77 ارب پاکستانی روپوں میں خریدی۔

اس کاروباری ڈیل سے اے آئی گورننس ٹولز کو وی ام کی پروڈکٹ لائن میں شامل کیا جائے گا، ڈیل مکمل ہونے کے بعد ریحان جلیل امریکی سوفٹ ویئر گروپ میں سکیورٹی اور اے آئی کے صدر کے طور پر اہم عہدہ بھی سنبھالیں گے۔