انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرے میں بڑی اپڈیٹ کر دی

Published On 26 November,2025 08:40 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرے میں بڑی اپڈیٹ کر دی ہے، جس سے صارفین کیلئے ویڈیوز بنانا اور انہیں ایڈٹ کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اس نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین اب انسٹاگرام پر 20 منٹ تک کی ویڈیو براہِ راست ریلز کیمرے سے ریکارڈ کر سکتے ہیں، جو پہلے کی محدود حد سے کافی زیادہ ہے۔

ایڈیٹنگ کے حوالے سے انڈو (Undo) کا آپشن بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے اگر کوئی کلپ ریلز سلسلے میں شامل کی جائے اور پچھلی کلپ ہٹانی ہو تو اسے آسانی سے ہٹایا جا سکتا ہے، اسی کے ساتھ ساتھ ’ٹچ اپ‘ موڈ کیلئے ایک سلائیڈر دیا گیا ہے، جس سے جیول نظر آنے والی فلٹر یا پالش کی شدت صارفین اپنی مرضی سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

مزید براں گرین سکرین فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے اور کاؤنٹ ڈاؤن اور ٹائمنگ ٹولز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ویڈیو ریکارڈنگ زیادہ ہموار اور درست ہو سکے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر پرانے اصول اب بھی کچھ حد تک برقرار ہیں، اگرچہ اب لمبی ویڈیوز ریکارڈ کی جا سکتی ہیں، مگر انسٹاگرام کا الگورتھم ابھی بھی 3 منٹ سے کم ریِلز کو ترجیح دیتا ہے، یعنی زیادہ لمبی ویڈیوز اتنی زیادہ دکھائی نہیں جائیں گی۔

اسی لئے یہ نیا فیچر ان لوگوں کے لئے زیادہ فائدہ مند ہے جو کہانی، ٹیوٹوریل یا قسط وار مواد بناتے ہیں۔