گوگل کا نیا اینڈرائیڈ فیچر متعارف: مالکان اب ملازمین کے میسجز مانیٹر کر سکیں گے

Published On 04 December,2025 09:24 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس نے کمپنی کے زیرِ استعمال ڈیوائسز رکھنے والے ملازمین کے ٹیکسٹ میسجز (RCS) تک مالکان کی رسائی ممکن ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق RCS یعنی رِچ کمیونیکیشن سروسز جو اینڈرائیڈ کے روایتی ایس ایم ایس کا جدید ورژن ہے اور تصاویر و ویڈیوز کی بآسانی ترسیل کی سہولت فراہم کرتا ہے اب ایسے فیچر کے ساتھ آ رہا ہے جس کے ذریعے کمپنیاں اپنے ملازمین کے پیغامات کی نگرانی کر سکیں گی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد مالکان کو مسلسل، درست اور دستیاب ریکارڈ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ادارے کے اندر ہونے والی کمیونیکیشن پر بہتر نظر رکھ سکیں۔

کمپنیاں اس سہولت کو اندرونی تحقیقات، ایچ آر تنازعات یا حساس معلومات کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گی جس سے بزنس کمیونیکیشن کی مکمل مانیٹرنگ ممکن ہو جائے گی۔