دوحہ: (دنیا نیوز) پاک قطر وزرائے خزانہ کا تجارت، توانائی اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، قطر نے پاکستان کے ساتھ مصنوعی ذہانت میں شراکت بڑھانے کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوحہ فورم میں اعلیٰ سطح شرکت کی، پاکستان نے معاشی استحکام اور اصلاحات کی پیشرفت دنیا کے سامنے رکھ دی۔
محمد اورنگزیب نے عالمی فورم کو پاکستان کے معاشی استحکام سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان درست سمت کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف نے اصلاحات کا تسلسل قابل تعریف قرار دیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ’برادر ملک‘ جی سی سی۔پاک ایف ٹی اے نئے تجارتی دور کا آغاز ہوا، پاکستان جی سی سی ایف ٹی اے سے تجارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
.jpg)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالر کی آر ایس ایف فنانسنگ جاری ہوچکی، پاکستان کے ساتھ امریکا کے نئے تجارتی و ٹیکنالوجی تعلقات پر بات چیت جاری ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹس 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، پاکستان فری لانسنگ میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے، نوجوانوں کیلئے اے آئی، بلاک چین، ویب تھری اپ سکلنگ پر زور دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں سے اقتصادی شرحِ نمو میں 0.5 فیصد کمی کا خدشہ ہے، سی پیک ٹو حکومت سے بزنس ماڈل کی طرف منتقلی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع ہیں۔
اس موقع پر پاکستان اور قطر کا ایل این جی شعبے میں طویل مدتی تعاون پر اتفاق ہوا۔



