چونگ چنگ (دنیا نیوز ) چین میں چوتھی منزل سے گرنے والے بچے کو بچانے کے لئے تانی چادر پھٹ گئی، زخمی بچے کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے زندگی کو خطرہ نہیں، واقعہ چونگ چنگ میونسپلٹی کے علاقے میں پیش آیا، ایک ڈرائیور نے سات سالہ بچے کو لٹکتے دیکھا تو اپنی گاڑی روک کر وہاں کھڑے لوگوں کی مدد سے اسے بچانے کی کوشش کی۔
انہوں نے ایک چادر تان لی اور جب بچہ گرا تو چادر پھٹ گئی، بچہ فرش پر گر کر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔