چلی (دنیا نیوز ) جنوبی امریکا کے ملک چلی کی بحریہ کے اہلکاروں نے ماہی گیروں کی مدد سے جال میں پھنسی وہیل کو رسے کاٹ کر آزاد کر دیا، دارالحکومت سنتیاگو کے جنوب میں چلین پیٹاگونیا کے ساحل کے قریب ماہی گیروں کے جال میں وہیل پھنس گئی، بحریہ نے ماہی گیروں کی مدد سے ریسکیو مشن کیا اور اس کی فوٹیج بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی۔
بحریہ کے غوطہ خوروں اور ماہی گیروں نے ایک گھنٹے میں رسے کاٹ کر وہیل کو آزاد کر دیا اور وہ سمندر میں چلی گئی۔