لاہور: (روزنامہ دنیا) کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے۔ تصاویر میں نظر آنیوالے اس شرارتی پرندے کو ہی دیکھ لیں جسے نئی دوست مل گئی ہے۔
دوستی کے یہ خوبصورت لیکن دلچسپ مناظرسکاٹ لینڈ کے ایک پارک میں دیکھے گئے جب سیر کیلئے آئی ننھی پری کھیلنے میں مصروف تھی کہ ایک شرارتی پرندہ اُڑتا ہوا آیا اور کھیلنے میں مصروف بچی کے پیچھے پیچھے بھاگنے لگا جیسے کہہ رہا ہو مجھ سے دوستی کر لو۔ یوں اپنے پیچھے پرندے کو بھاگتے دیکھ کر بچی جہاں حیران ہوئی وہیں دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے لگے۔