لاہور: (ویب ڈیسک) جرگن نے 1996 میں چینسو (کٹرمشین) کی مدد سے لکڑی کو تراش کر جانوروں کے 3 ڈی مجسمے بنانا شروع کیے جس میں انہوں نے مہارت حاصل کرلی ہے۔
دنیا میں ایسے کئی فنکار موجود ہیں جو لکڑی پر اپنے فن کے شاہکار دکھاتے ہیں ان ہی ماہر فنکاروں میں ایک جرمن شہری جرگن لنگ ربیٹز بھی شامل ہے جو لکڑی پر جانوروں کے شاندار 3 ڈی مجسمے بناتا ہے۔ جرگن نے 20 سال کی عمر سے پہلے فن مصوری سیکھ لیا تھا جس کے بعد وہ لکڑی کو تراش کر اپنی فنکاری آزماتے تھے۔
یہ مجسمے بنانے کے بعد ان کو رنگوں سے بھی سجاتے ہیں ان کا بنایا گیا شیر، زیبرا، گھوڑا اور خرگوش کا مجسمہ انتہائی مقبول ہے۔
جرگن کو لکڑی کے شاندار مجسمے بنانے پر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
جرگن کے بنائے چند شاندار 3 ڈی مجسمے ذیل میں دیکھے جا سکتے ہیں۔