لاہور: (روزنامہ دنیا) بچے ہوں یا بڑے چاکلیٹ کے شیدائی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جن کے منہ میں چاکلیٹس دیکھتے ہی پانی آنا شروع ہو جاتا ہے.
ایسے تمام چاکلیٹ کے دیوانوں کیلئے تازہ خوشخبری یہ ہے کہ فرانس کے علاقے ایکز لیسبینز میں مزیدار چاکلیٹس کا میلہ سجایا گیا ہے جہاں موجود ہر شے دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی بھر آئے گا۔
اس موقع پر چاکلیٹ تیار کرنیوالی کمپنیوں کی پراڈکٹس کیساتھ ساتھ مقامی افراد کی بنائی چاکلیٹس بھی رکھی گئی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ ماہر شیفس نے مختلف اقسام کی چاکلیٹ اور اس سے تیار کردہ دلچسپ مجسمے بھی تیار کئے ہیں۔