لاہور: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں ایک ایسی سفری گاڑی متعارف کروائی گئی ہے جسے مکمل طور پر لیگو برکس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے, تمام سفری سہولیات سے آراستہ اس شاہکار کو گنیز بک میںشامل کر لیا گیا ہے.
اسے تیار کرنے میں 2 لاکھ 88 ہزار لیگو برکس استعمال ہوئی ہیں جو 5 ہفتے کی لگاتار محنت کے بعد سفری گاڑی کی صورت میں دکھائی دے رہی ہیں۔ کریگ نامی لیگو آرٹسٹ نے اسے بنایا ہے اور طویل سفر کے دوران مطلوب تمام سہولیات سے مزین ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس شاہکار کو شامل کر لیا گیا ہے۔