موسیقی کی قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال 8 سالہ بچہ

Last Updated On 23 October,2018 09:26 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) جیسے فن کسی کی میراث نہیں اسی طرح مہارت حاصل کر نے کیلئے بھی عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ یقین نہ آئے تو اس 8 سالہ ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جو موسیقی کی سمجھ بوجھ اور ڈرم بجانے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔

یہ بچہ بڑی مہارت سے ڈرم بجا رہا ہے۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس ننھے میاں نے ڈرم بجانے کی کوئی باقاعدہ ٹریننگ بھی نہیں لی لیکن اس کے باوجود مہارت ایسی ہے کہ سننے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ ننھے ڈرمر کی شاندار صلاحیتوں پر مبنی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہورہی ہے۔