اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار میں تندوری چائے کا ان دنوں خوب چرچا ہے ۔ اس چائے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو تندور کے پکے پیالے میں پیش کیا جاتا ہے۔ چائے میں مٹی کی خوشبو اس کے مزے کو دوبالا کر دیتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کا ذائقہ لاجواب ہے۔ ڈھابے کے مالک نے بتایا کہ سادہ چائے سے لیکر کئی ذائقوں میں تندوری چائے دستیاب ہے،تاہم زاعفرانی چائے کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔
تندوری چائے کا مزہ چکھنےشہر بھر سے لوگ آ رہے ہیں۔ تندروی چائے کا نہ صرف ذائقہ منفرد ہے بلکہ اسکو پیش کرنے کا انداز بھی چائے کےچاہنے والوں کو خوب بھارہا ہے۔
پیالے تندور میں گرم ہوتے ہیں اور پھر ان میں ڈالی جاتی ہے خاص لوازمات کے ساتھ تیار کی گئی چائے۔ پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کرتا ماحول تندوری چائے کا لطف دوبالا کر دیتا ہے۔اس چائے کی چاہت میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی بھی یہاں آتے ہیں سلفیاں بناتے اور موج مستی کرتے ہیں۔