لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں اس وقت توانائی کے حصول کیلئے ماحول دوست ذرائع کو فروغ دیا جارہا ہے جس میں شمسی توانائی کا ذریعہ سرفہرست ہے تاہم حال ہی میں ایک ایسا رنگ تیارکیا گیا ہے جو گھر کی دیواروں کو توانائی پیدا کرنے کے ذریعے میں تبدیل کر سکتا ہے۔
تجرباتی طور پر تیار کئے گئے اس رنگ میں ٹائٹینیئم آکسائیڈ (جو عام ر نگوں میں بھی استعمال ہوتا ہے ) کیساتھ ساتھ سینتھٹک مولیبڈنم سلفائیڈ نامی مرکب شامل کیا گیا ہے، یہ مرکب آس پاس کی ہوا سے شمسی توانائی اور نمی کو جذب کرتا ہے بعد ازاں یہ کیمیائی عمل کے ذریعے اس نمی سے ہائیڈروجن اور آکسیجن کو علیحدہ کر دیتا ہے.
یہ رنگ ہر طرح کے ماحول اور موسم میں کام کر سکتا ہے اور اس وقت اسکی کارکردگی میں اضافہ ہو جائیگا جب اسے کسی آبی ذخیرے، جیسے ندی یا تالاب کے نزدیک استعمال کیا جائیگا۔ ماہرین کا اس رنگ کو فی الحال تجارتی بنیادوں پر پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔