زیر آب مہم جوئی کیلئے انوکھا سکوٹر

Last Updated On 27 November,2018 10:57 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کیا آپ مہم جوئی کا شوق رکھتے ہیں اور دنیا کے مختلف مقامات کو دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر یہ انوکھا سکوٹر آپ کیلئے ہی ہے جو آپ کو سمندر کی سیر کروا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جزیرہ بہاماز میں ایک کمپنی آپ کو کرائے پر آبدوز نما ذاتی سکوٹر فراہم کرسکتی ہے جس کے ذریعے آپ سمندر میں جا کر وہاں کے ماحول اور آبی حیات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

یہ سکوٹر آپ کو سمندر میں 15 فٹ گہرائی تک لے جاسکتی ہے۔ سکوٹر میں لگے ایئر ببل کے باعث آپ کو کسی آکسیجن ماسک کی ضرورت نہیں ہو گی اور آپ ایسے ہی آبی زندگی کا لطف اٹھا سکیں گے، اس کیلئے آپ کو کسی قسم کی تیراکی کا تجربہ ہونا بھی ضروری نہیں تاہم پانی میں جانے سے قبل آپ کو ایک مختصر سی ٹریننگ کروائی جائیگی کہ کس طرح آپ نے اس سکوٹر کا استعمال کرنا ہے۔