شامی شہری نے مہمان خانے کو عجائب گھر میں تبدیل کر دیا

Last Updated On 27 November,2018 06:41 pm

دمشق: (دنیا نیوز) شام کے ایک باشندے نے اپنے مہمان خانے کو ہی کو عجائب گھر میں بدل دیا۔ پرانی بندوقیں، پستول، پرانے سکے اور برتنوں کی بڑی تعداد یہاں رکھی گئی ہے جسے دیکھ کر ماضی کا دور یاد آجاتا ہے۔

شام کے جنوبی شہر سیوڈا کے شہری عصمت زین نے مہمان خانے کو عجائب گھر میں بدل دیا۔

شامی شہری نے آٹھ سال میں پچیس سو نایاب اشیا جمع کی ہیں۔ عصمت کے مطابق وہ نوجوان نسل کو تاریخ سے واقف کروانا چاہتے ہیں۔

پرانے چاقو، بندوقیں، پستول، سکے اور برتنوں کو دیکھنے سیاح آ رہے ہیں۔